اوکاڑہ میں سیلفی کے جنون نے نوجوان کی جان لے لی

سیلفی لیتے ہوئے نوجوان اپنا توازن کھوبیٹھا اور نہر میں جا گرا، پولیس حکام

سیلفی لیتے ہوئے نوجوان اپنا توازن کھوبیٹھا اور نہر میں جا گرا، پولیس حکام : فوٹو : فائل

ایل بی ڈی سی اکبر روڈ پر نامعلوم شخص سیلفی لیتے ہوئے نہر میں جاگرا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں سیلفی کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ ایل بی ڈی سی اکبرروڈ پر نامعلوم نوجوان سیلفی لیتے ہوئے نہر میں گرگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین نے نامعلوم شخص کے نہر میں گرنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ابھی تک نوجوان کی لاش نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو نہر کے قریب سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد نوجوان اپنا توازن کھوبیٹھا اور نہر میں جاگرا۔
Load Next Story