ویٹی کن سٹی نئے پوپ کے انتخاب کیے لئے کارڈینلزکا خفیہ اجلاس آج ہوگا

کارڈینل اس وقت تک روزانہ 4 مرتبہ ووٹنگ کریں گے جب تک کوئی ایک امیدوار دو تہائی کارڈینلز کی حمایت حاصل نہیں کر لیتا۔

266 ویں پوپ کا انتخاب کرنے والے115 کارڈینلز سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں خصوصی عبادت کے بعد چیپل میں جمع ہوں گے. فوٹو: اے ایف پی

رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا خفیہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔



266ویں پوپ کا انتخاب کرنے والے 115 کارڈینل سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں خصوصی عبادت کے بعد سسٹین چیپل میں جمع ہوں گے اور نئے پوپ کے نام پر غور و خوص شروع کریں گے، اس سلسلے میں پہلی ووٹنگ منگل کی دوپہر تک متوقع ہے اور یہ کارڈینل اس وقت تک روزانہ دن میں چار مرتبہ ووٹنگ کریں گے جب تک کوئی ایک امیدوار دو تہائی اکثریت یا 77 کارڈینلز کی حمایت حاصل نہیں کر لیتا۔

واضح رہے کہ پوپ بینی ڈکٹ شانزدہم نے پاپائیت کی تاریخ میں پہلے پوپ ہیں جنہوں نے علالت کے باعث گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مستعفی ہونے والے پوپ بینی ڈکٹ کی جگہ لینے کے لیے اب تک کوئی واضح امیدوار سامنے نہیں آیا ہے۔
Load Next Story