کراچی پہلوان گوٹھ سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار پولیس

حراست میں لئے گئے ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر کئی واردارتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایس پی سی آئی ڈی

حراست میں لئے گئے ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر کئی واردارتوں میں مطلوب ہیں,،ایس ایس پی سی آئی ڈی فوٹو : فائل

پہلوان گوٹھ میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق پہلوان گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ٹارگٹ کلرز ذاکر خان اور سمیر خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ایس ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر کئی واردارتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
Load Next Story