ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

کامرس رپورٹر  منگل 5 دسمبر 2017
درآمدبند،قیمت300روپے کلوہوجائیگی،عرفان کھوکھر،مجیدغوری کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

درآمدبند،قیمت300روپے کلوہوجائیگی،عرفان کھوکھر،مجیدغوری کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر اور عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے مذکورہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کا شیڈول جاری کردیا۔

عرفان کھوکھر اور مجید غوری نے کہا ہے کہ ہمیں ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس، ریگولیٹری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مذکورہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کا شیڈول جاری کردیا اور کہاکہ ہفتہ 9 دسمبر 2017کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کیا جائیگا جب کہ سردیوں میں یومیہ کھپت 4500 ٹن ہے جسے پورا کرنے کیلیے 2500 ٹن یومیہ درآمدکی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے ایل پی جی قیمت 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر جائیگی، درآمدی ایل پی جی پرآرڈی ختم نہ کی تو 10دسمبر کو پہلا احتجاجی مظاہرہ پریس کلب لاہورکے باہر، پھر13دسمبروحدت روڈ اقبال ٹاؤن، 17 دسمبر کلمہ چوک لاہور، 24 دسمبر سیمینار لاہور، 31 دسمبر کومظاہرہ لبرٹی چوک تا جیل روڈ لاہوراور پھر آخر میں 10 جنوری کوملک گیر شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔