امریکی سفارتکار پاک ایران گیس پائپ منصوبے کے حوالے سے صحافیوں کا سوال گول کرگئے

امریکی سفارتکار رچرڈ اولسن نے بدھ کے روز عجائب گھر پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں بدھا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

امریکی سفارتکار رچرڈ اولسن نے بدھ کے روز عجائب گھر پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں بدھا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. فوٹو: فائل

PESHAWAR:
امریکی سفارتکار رچرڈ اولسن پاک ایران گیس پائپ منصوبے کے حوالے سے صحافیوں کا سوال گول کر گئے.


پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پشاور کےعجائب گھر کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں بدھا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مختلف مجسمے دکھائے گئے۔

دورے کے بعد امریکی سفیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوتھی بار پشاور آ ئے ہیں، یہ خوبصورت اور مہمان نواز شہر ہے، صحافیوں نے جب ان سے پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوال کیا تو امریکی سفارتکار کا صرف اتنا کہنا تھا کہ اس پر پوزیشن واضح ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story