آسکرایوارڈ یافتہ ہدایتکاراسٹیون اسپیل برگ نئی فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیرمیں کریں گے

اسٹیون اسپیل برگ نے بھارت کے دورے کے دوران امیتابھ بچن سمیت کئی فنکاروں اور ہدایت کاروں سے ملاقاتیں کیں۔

اسٹیون اسپیل برگ کا کہنا تھا کہ فلم کے اسکرپٹ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے لیکن کاسٹ اور ڈائریکٹر کے حوالے سے فیصلہ لیا جانا باقی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کاراسٹیون اسپیل برگ سائنس فکشن، سمندر کی گہرائی اور فرضی دنیا پر فلمیں بنانے کے بعداب مقبوضہ کشمیر کی حسین وادیوں میں نئی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔


اسٹیون اسپیل برگ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور اس دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ نئی فلم ان کے ڈریم ورکس اسٹوڈیوز اور بھارت کے ریلائنس انٹرٹینمنٹ کا مشترکہ پراجیکٹ ہو گا فلم کی آدھی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے اسکرپٹ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے لیکن کاسٹ اور ڈائریکٹر کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا باقی ہے۔

اسٹیون اسپیل برگ نے بھارت کے دورے کے دوران امیتابھ بچن سمیت کئی فنکاروں اور ہدایت کاروں سے ملاقاتیں کیں۔ لیجنڈ ہدایت کار ہالی ووڈ میں کئی شاہکار فلمیں بنا چکے ہیں جن میں اوتار، ٹائٹینک، ٹرمینل، جراسک پارک اورلنکن شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story