ایف سی بلوچستان کی ژوب اورسوئی میں کارروائی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی
ایف سی نے سوئی میں کارروائی کرکے غیرقانونی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرلیا،آئی ایس پی آر
ایف سی نے سوئی میں کارروائی کرکے غیرقانونی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرلیا،آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل
ایف سی بلوچستان نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے 6 آئی ای ڈیز بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس بنیاد پر کامیاب آپریشن کرکے ژوب میں قومی شاہراہ پر نصب کئے گئے 6 آئی ای ڈیز بم کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی نے سوئی کے علاقے میں بھی کارروائی کی جہاں غیرقانونی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ غیرقانونی اسلحہ ڈیلر سے ڈیونیٹرز اور اسلحہ سمیت بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔