طورخم بارڈر سے سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سونے کی مالیت تقریبا 22 لاکھ روپے بنتی ہے، کسٹمز حکام

ملزم رحمت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کسٹمز حکام ۔ فوٹو : فائل

کسٹمز حکام نے پاک افغان طورخم بارڈر سے 43 تولہ سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


کسٹمز حکام نے پاک افغان طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 43 تولہ سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت تقریبا 22 لاکھ روپے ہے جب کہ ملزم رحمت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 
Load Next Story