سعودی خواتین کو گاڑی کے بعد موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت
خواتین جون 2018 سے لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں، ٹریفک پولیس
سعودی خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کا لائسنس جاری کیا جائے گا، پولیس۔ فوٹو:انٹرنیٹ
ISLAMABAD:
سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے بعد اب موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کرکے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔ سعودی حکومت نے رواں سال ستمبر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب نئے فرمان کے تحت جون 2018 سے خواتین لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے لئے 18 سال عمر مقرر
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سعودی مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے یکساں ضابطے کو حتمی تشکیل دے رہی ہے جب کہ مرد وزن کی گاڑیوں پر مختلف نمبر پلیٹس نہیں ہوں گی بلکہ ایک جیسی نمبر پلیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے ستمبر2017میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فرمان جاری کیا تھا جو کہ جون 2018 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فرمان کے بعد خواتین ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں۔