شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ

اے ایف پی / نیٹ نیوز  ہفتہ 16 مارچ 2013
امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہمارے انٹرنیٹ سرورز پر سائبر حملے کیے ، شمالی کوریا کا الزام. فوٹو: رائٹرز

امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہمارے انٹرنیٹ سرورز پر سائبر حملے کیے ، شمالی کوریا کا الزام. فوٹو: رائٹرز

سیئول / پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی فوج نے کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

میزائل کا تجربہ مشرقی سمندر میں کیا گیا۔ کے این 02 میزائل کی رینج 120 کلومیٹر (74 میل ) تک ہے۔ تجربے کا مقصد کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کی کمی کو پورا کرنا ہے، گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے اپنا تیسرا جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔ شمالی کوریا نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر الزام لگایا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے انٹرنیٹ سرورز پر سائبر حملے کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شدید اور متواتر حملے اس دوران ہوئے جب امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے تھے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا کے ساتھ عدم جارحیت اور التوائے جنگ کا معاہدہ ختم کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ہاٹ لائن منقطع کر دی ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا یک طرفہ طور پر التوائے جنگ کو ختم نہیں کر سکتا۔ اس نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنا لہجہ نرم کرے۔ شمالی کوریا نے سائبر حملوں کو ’’بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل‘‘ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔