اسٹیون اسپیل برگ كی مسئلہ كشمیر پرمبنی فلم كیلئے انوشكا شرمامنتخب
ماڈلنگ سے فلم نگری کا رخ کرنے والی 24سال کی انوشکا فلم میں مرکزی کردار کیلئے اولین پسند مانی جارہی ہیں فوٹو : فائل
بھارتی دورے پر آئے ہوئے ہالی ووڈ کے لیجنڈری ہدایت کار اسٹیون سپیل برگ نے انوشکا شرما کو مسئلہ کشمیر سے متعلق پاک بھارت موضوع پر بننے والی نئی فلم کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔
ماڈلنگ سے فلم نگری کا رخ کرنے والی 24سال کی انوشکا فلم میں مرکزی کردار کے لئے اولین پسند مانی جارہی ہیں اور اگر انوشکا یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو انہیں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈینزل واشنگٹن، رچرڈ گئیراور بریڈلی کوپر کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع مل سکے گا۔ اسٹیون سپیل برگ نے گزشتہ دنوں ممبئی میں اپنے اس فلمی پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کا اسکرپٹ مکمل ہے تاہم حتمی کاسٹ، فلم کے ہدایت کار کے بارے میں اب تک واضح نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
۔