- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
دھون نے آسٹریلیا کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مزہ چکھا دیا
موہالی: موہالی ٹیسٹ میں شیکھر دھون نے آسٹریلیا کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مزہ چکھا دیا۔
تکنیکی طور پر پہلی گیند کھیلنے سے قبل آؤٹ ہونے والے اوپنر نے ڈیبیو پر تیزترین سنچری جڑ ڈالی، بھارت نے تیسرے دن کے اختتام تک بغیر نقصان کے 283 رنز بنالیے، دھون 185 رنز پر ناقابل شکست ہیں، مرلی وجے 83 رنز پر ان کا ساتھ دے رہے تھے، اس سے قبل آسٹریلیا نے 408 رنز بنائے، مچل اسٹارک اور اسٹیون اسمتھ دونوں ہی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، ایشانت شرما اور جڈیجا نے تین، تین وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف بھارت نے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن بغیر کسی نقصان کے 283 رنز بنالیے، اسے خسارہ پورا کرنے کیلیے 125 رنز دکار اور تمام وکٹیں باقی ہیں۔
وریندر سہواگ کی جگہ میدان میں اترنے والے شیکھر دھون کو آسٹریلیا نے خود اپنے ہاتھوں سے ’ڈریم ڈیبیو‘کا موقع فراہم کیا۔ وہ تکنیکی طور پر بغیر کسی گیند کا سامنا کیے رن آؤٹ ہوچکے تھے، جب بولر مچل اسٹارک کے ہاتھ سے گیند چھوٹ کر نان اسٹرائیک اینڈ پر اسٹمپس سے جالگی، اس وقت دھون کریز سے باہر تھے مگر آسٹریلیا نے اپیل نہیں کی، اسے اپنی اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا جب دھون کے بیٹ سے رنز کا طوفان جاری ہوگیا، انھوں نے 85 گیندوں پر سنچری جڑی جو ڈیبیو پر کسی بھی بیٹسمین کی تیز ترین تھری فیگر اننگز ہے، جب دن کا اختتام ہوا تو وہ 185 رنز پر کھیل رہے تھے۔
اس طرح انھوں نے پہلے ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ بھی توڑ دیا، انھیں94 رنز پر بھی ایک چانس ملا جب پیٹرسڈل کی گیند پر گلی میں موجود فل ہیوز کیچ نہیں تھام سکے۔اس سے قبل آسٹریلیا 408 رنز پر آؤٹ ہوا، اوور نائٹ جوڑی اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں97 رنز جوڑے، اسمتھ 92 رنز پر اوجھا کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے، مچل اسٹارک صرف ایک رن کی کمی سے 56 سال بعد نویں نمبر پر سنچری جڑنے والے کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔