بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے دی وزیر خارجہ

کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات آج ہوگی

کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر سیکیورٹی اور مفاد دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، خواجہ آصف ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔

ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف( آئی سی جے) میں چل رہا ہے، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے، کلبھوشن کے معاملے میں صرف رحم کو رحم سمجھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے، کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر اپنے مفادات، سیکیورٹی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی، بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی تاہم اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔

کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں رکھی گئی ہے اور ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو دفتر خارجہ جاری کرے گا۔
Load Next Story