سعودی عرب اور امارات میں پہلی بار ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ
الیکٹرانک مصنوعات، خوراک، گیس، کپڑے، فون، پانی کی بوتل پر ٹیکس وصول کیا جائے گا
الیکٹرانک مصنوعات، خوراک، گیس، کپڑے اور دیگر ضروریات اشیا پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پہلی بار مختلف اشیاء پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئے قیمت سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیشِ نظر ملکی محصولات کو بڑھانے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ یکم جنوری سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت متعدد مصنوعات اور دیگر عوامی سہولیات و خدمات پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پرائیوٹ سیکٹر کے غیر ملکی ملازمین پر فیملی ٹیکس عائد
جن اشیا پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہوگا ان میں الیکٹرانک مصنوعات،خوراک، گیس،کپڑے،فون،پانی کی بوتل،بجلی بل،ریسٹورنٹ بکنگ سمیت متعدد دیگر ضروریات زندگی کی اشیا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے تارکین وطن کے لیے فری ٹیکس لائف اسٹائل کا وعدہ کر رکھا تھا تاہم اب نئے ٹیکس کے نفاذ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔