بغداد یکے بعد دیگرے 7 بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک متعدد زخمی

بغداد کے مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے اور پولیس بیس پر ایک خود کش حملہ کیا گیا۔

بغداد کے مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے اور پولیس بیس پر ایک خود کش حملہ کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

پولیس بیس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے اور پولیس بیس پر ایک خود کش حملہ کیا گیا ہے۔ عراقی محکمہ صحت نے دھماکوں کے نتیجے میں 56 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے رواں برس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کےلئے عراق میں حملے تیز کر دیئے ہیں تاہم حالیہ بم دھماکوں کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story