سندھ حکومت کا اے ڈی خواجہ کی جگہ نئے آئی جی کے لیے وفاق کو خط

سردارعبدالمجید دستی گریڈ 22 کے افسرہیں اور بطور آئی جی سندھ کے لیے ہماری پہلی ترجیح ہیں، خط کا متن

سردارعبدالمجید دستی میرٹ پربھی پورا اترتے ہیں، خط: فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے اللہ ڈنو خواجہ کی جگہ نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کے لیے ایک بار پھر وفاق کوخط لکھ دیا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ سردارعبدالمجید دستی گریڈ 22 کے افسرہیں جو بطورآئی جی سندھ کے لیے ہماری پہلی ترجیح ہیں اور وہ میرٹ پر بھی پورا اترتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

واضح رہے کہ سندھ حکومت اور اللہ ڈنو خواجہ کے درمیان پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کے معاملے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے ، جس کے بعد معاملہ سندھ ہائی کورٹ گیا اورمتعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے انہیں بطور آئی جی کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی معطل کردیا تھا۔
Load Next Story