امریکا نے ہمارے تعاون کی  قدر نہیں کی تو اس پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ملیحہ لودھی

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ملیحہ لودھی

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ہمارے تعاون کی قدر نہیں کی تو پاکستان اس پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن شروع کیا، اگر پھر بھی امریکا نے ہمارے تعاون کی قدر نہیں کی تو پاکستان اس پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں۔
Load Next Story