انڈس اسپتال میں ای کارڈیالوجی نصب فوری تشخیص کےبعدعلاج تجویز ہوگا
سسٹم سے مریض کے دل کی تصویر،ویڈیو،ای سی جی،ایکسرے، کارڈیوایکوگرام، لیب رپورٹ ماہر امراض قلب کے موبائل پر منتقل ہونگی۔
ماہر ڈاکٹر کے فیصلے کے دورانیے کو کم کرنے میں مدد ملی ہے،ڈاکٹرساجد ڈھاکم ،انڈس اسپتال نے ایمرجنسی رسپانس سسٹم بھی قائم کردیا. فوٹو: فائل
انڈس اسپتال نے پاکستان میں پہلی بارجدیدترین الیکٹرانکس کارڈیالوجی سسٹم (ای کارڈیالوجی) نصب کردیا جس کے بعدمریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ فوری طورپر متعلقہ فزیشن کے موبائل پر بھیج دی جائینگی اور معالج فوری تشخیص کے بعدعلاج تجویزکرسکے گا۔
اس سہولت کے بعد الیکٹرانک طریقے سے دل کے مریضوں کو فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے گی، اس سہولت کے تحت اسپتال میں موجودکارڈیالوجی کی ٹیم ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی مدد سے مریض کے دل کی تصویریا ویڈیوکے ساتھ ساتھ ای سی جی،ایکسرے، کارڈیوایکوگرام، لیب رپورٹ اور دیگر مختلف رپورٹس بھی فوری طور پرامراض قلب کے ماہرین (کارڈیولوجسٹ) کے موبائل پر منتقل کی جا سکیں گی۔
جدیدترین ٹیکنالوجی مریضوں کی جان بچانے کیلیے ماہر ڈاکٹر کے فیصلے کے دورانیے کو بھی کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے،اس موقع پر انڈس اسپتال کے ڈائریکٹرکارڈک سروسز ڈاکٹرساجد ڈھاکم نے کہا کہ اس سہولت کا استعمال کامیابی سے جاری ہے اورایمرجنسی الیکٹرانکس کارڈک کی سہولت سے تیزرفتار اور موثر ابلاغ کے ذریعے مریضوں کی بیماری سے متعلق فوری فیصلہ سازی میں آسانی پیدا ہوگئی ہے اوراس سے یقینی طور پر مریضوں کی ایمرجنسی الیکٹرانک کارڈک دیکھ بھال میں مدد ملے گی۔
انڈس اسپتال کاایک اور قابلِ ذکر منصوبہ ایمرجنسی رسپانس سسٹم کا قیام ہے جس سے اسپتال میں موجود کسی بھی کمپیوٹرسے صرف چند سیکنڈمیں نہ صرف ایمرجنسی رسپانس ٹیم بلکہ ڈاکٹرکو بھی اس کے موبائل پر رابطہ کرکے کسی بھی مریض کی حالت کے بارے میں فوری مطلع کیا جاسکتا ہے۔