کم جونگ ان سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، امریکی صدر

ویب ڈیسک  اتوار 7 جنوری 2018
مذاکرات سے ہم بہترین حل کی طرف چلے جائیں تو یہ انسانیت اور پوری دنیا کیلئے بہتر اقدام ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ :فوٹو:فائل

مذاکرات سے ہم بہترین حل کی طرف چلے جائیں تو یہ انسانیت اور پوری دنیا کیلئے بہتر اقدام ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ :فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں اس کے لیے وہ کم جونگ ان کو فون بھی کرسکتے ہیں۔

کیمپ ڈیوڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے ایک صحافی نے پوچھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کیا آپ ان کی حکومت سے بات چیت کرسکتے ہیں؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ یقیناً، میں بات چیت پر ہمیشہ یقین رکھتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایٹم بم کا بٹن ہر وقت پاس رکھتا ہوں، رہنما شمالی کوریا

امریکی صدر نے جواب میں کہا کہ مذاکرات کے لیے کم جونگ ان سے بھی بات کرسکتا ہوں اور انہیں فون بھی کرسکتا ہوں، اگر مذاکرات سے ہم انتہائی پرامن اور بہترین حل کی طرف چلے جائیں تو یہ پوری انسانیت اور پوری دنیا کے لیے ایک بہتر اقدام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :میرا جوہری حملے کا بٹن زیادہ بڑا اور طاقتور ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کو جواب

دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اگلے ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکا کو براہ راست دھمکی دی تھی جب کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔