کراچی میں شہریوں نے تنگ آکر خود ہی ڈاکوؤں سے نمٹنا شروع کردیا
واقعے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا
واقعے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا : فوٹو : فائل
گلستان جوہر میں شہری نے دو ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل ڈالا جس کی ویڈیو منظرِعام پر آ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز ایک شہری کو موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تاہم شہری نے کمال ہوشیاری کے ساتھ گاڑی کو تیز کردیا اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رگڑتے ہوئے آگے تک لے گیا۔
سی سی ٹی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی موٹرسائیکل سوار ملزمان سمیت دیوار سے بھی ٹکرائی اور واقعے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔