نواز شریف نے جو بویا وہی كاٹ رہے ہیں ترجمان پیپلز پارٹی

جھگڑا صرف لاڈلے كا نہیں بلكہ انوكھا لاڈلا بننے كا ہے، چوہدری منظور

لاڈلوں كی سیاست نظریات كی نہیں كندھوں اور لاٹھی كی محتاج ہوتی ہے، پی پی پی فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جو بویا وہی كاٹ رہے ہیں۔


اپنے بیان میں ترجمان پاكستان پیپلزپارٹی نے نواز شریف كو مکافات عمل كا شكار قرار دیتے ہوئے كہا كہ نواز شریف نے جو بویا وہی كاٹ رہے ہیں ، بینظیر بھٹو كو سكیورٹی رسك قرار دینے والا آج خود اسی الزام كی زد میں ہے، تاریخ كا المیہ ہے كہ لاڈلا بھی اب كسی اور كو لاڈلا كہہ رہا ہے، اب جھگڑا صرف لاڈلے كا نہیں بلكہ انوكھا لاڈلا بننے كا ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور كا كہنا تھا كہ لاڈلوں كی سیاست نظریات كی نہیں كندھوں اور لاٹھی كی محتاج ہوتی ہے، جس دن كندھا اور لاٹھی ہاتھ سے كھسك گئے، لاڈلے نابینائوں كی طرح بیچ سڑك بے یار و مددگار نظر آئیں گے۔ اب لاڈلا عمران خان لاڈلے نواز شریف كو سكیورسٹی رسك قرار دے رہا ہے۔ جھگڑا یہ ہے كہ انوكھا لاڈلا كون ہو گا جسے كھیلنے كو اقتدار كا چاند چاہیئے۔انہوں نے كہا كہ نظریات كی سیاست صرف پاكستان پیپلزپارٹی كی ہے جو پانچ دہائیوں كے عتاب كے باوجود زندہ ہے۔
Load Next Story