مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ترانہ پڑھنے پر 2 کرکٹ ٹیموں کیخلاف مقدمہ درج

ضلع بانڈی پورہ میں ایک کرکٹ ٹیم نے پاکستانی قومی ترانہ گایا، دوسری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں والی وردی پہنی ہوئی تھی۔

بھارتی فورسز کا ضلع پلوامہ میں پامپور کے علاقے سامبورہ میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں سے قبل جاسوس طیاروں کا استعمال۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے پر 2 کرکٹ ٹیموں کے خلاف آئی آر درج کر لی گئی۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے مقامی میچ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کا قومی ترانہ اور وردی پہننے پر 2 کرکٹ ٹیموں اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔


دونوں کرکٹ ٹیموں پر یہ الزام لگا کر ایف آئی آر درج کی ہے کہ ان کے کھلاڑیوں نے کرکٹ مقابلے سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ 'پاک سر زمین' گایا ہے جبکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے پہنی جانے والی وردی پہن رکھی تھی۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں پامپور کے علاقے سامبورہ کو رات کے دوران محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں کیں، بھارتی فورسز نے آپریشن سے پہلے جاسوس طیاروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی تاکہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مجاہدین کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

 
Load Next Story