کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع
اسٹریٹ کرائم کراچی کےشہریوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہورہا ہے، تحریک التوا کا متن
گزشتہ ہفتے کراچی میں خرم شیر زمان کی فیملی کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا، فوٹو: فائل
شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے خلاف تحریل التوا جمع کرائی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز میں میاں بیوی کے ملوث ہونے کا انکشاف
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم شہریوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہورہا ہے، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے محکمہ داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں خرم شیر زمان کی فیملی کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔