عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا اہل کون اور نااہل کون مریم نواز
جسےاللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، صاحبزادی نواز شریف، فوٹو: فائل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، جسے اللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک ہو کہ آپ کے ووٹ نے سازشیوں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دے دی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون، عوام نے نواز شریف کی ریویو پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا کہ انہیں پاناما اور اقامہ پر نااہلی منظور نہیں۔
عوام نے نواز شریف کی ریویو پیٹیشن پر فیصلہ سنا دیا ! پانامہ، اقامہ، نااہلی ۔۔۔۔ REJECTED !