ننھی پری زینب کا زیادتی کے بعد قتل سیاست دان بھی سراپا احتجاج

بیٹیوں کی بے حرمتی کرنے والے درندوں کو فوری سزا دی جائے، نواز شریف

ملزمان کو فوری طورپرکیفرکردارتک پہنچانا چاہیے، عمران خان: فوٹو: فائل

8 سالہ زینب امین کے اندوہناک اوردل دہلا دینے والے واقعے کے بعد ہر آنکھ اشک بارہے اورسیاست دان بھی اس واقعے کی مزمت کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا اس کربناک واقعے پرکہنا تھا کہ ایسا خوفناک واقعہ پہلی بارنہیں ہوا، ننھی زینب پرحملہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارا معاشرہ بچوں کے حوالے سے کتنا خطرناک ہوچکا ہے، ملزمان کو فوری طورپرکیفرکردارتک پہنچانا چاہیے تاکہ ہمارے معاشرے کو بچوں کے لئے محفوظ بنایا جاسکے۔





پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اورانہوں نے زینب امین کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرجرم اور انسانی المیہ کے پیچھے قاتل اشرافیہ کے چیلے اور چمچے ہوتے ہیں، 100 افراد کو گولیاں مارنے اور14 کوقتل کرنے کا ملزم بیٹیوں کو کیا تحفظ دے گا جب کہ 8 سالہ زینب کا اغواء اور قتل موجودہ نظام اور حکمرانوں کا گھناوٴنا چہرہ ہے۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مجرم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹیوں کی بے حرمتی کرنے والے درندوں کو فوری سزا دی جائے اورانہیں نشان عبرت بنایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسا گھناؤنا کام کرنے کی ہمت نہ ہو۔




وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 8 سالہ زینب کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت درد ناک ہے، ایسے معاشروں کی مذمت کرتے ہیں جو بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے، تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس غیرمعمولی عمل کے مرتکب شخص کو گرفتارنہیں کیا جاتا اور قانون کے تحت سخت سزا نہیں دی جاتی۔



آصفہ بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ زینب محض 7 سال کی بچی تھی، اس کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا، میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور اللہ زینب کے خاندان کو ہمت دے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق



مریم نوازنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے زینب کا قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوگا اورملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

سینیٹررحمان ملک نے بھی زینب سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی دردناک، افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔
Load Next Story