لاہور میں ساتویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا گیا

موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے لڑکی پرتیزاب پھینک دیا جس سے اس کابازوجھلس گیا۔

موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے لڑکی پرتیزاب پھینکا جس سے اس کابازوجھلس گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
فیکٹری ایریامیں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد ساتویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔

آفیسرزکالونی کی رہائشی طالبہ ردا اپنی گھریلو ملازمہ کےساتھ شاپنگ کےبعدگھرآرہی تھی جیسے ہی وہ گھرکےگیٹ پرپہنچی، موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے اس پرتیزاب پھینک دیا جس سے ردا کابازوجھلس گیا، ردا کوفوری طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سے قبل 18 مارچ کومزنگ کے علاقے میں 12 بچوں کی ماں نزیراں بی بی پر بھی تیزاب پھینک کر جان سے مار دیا گیا تھا لیکن ملزمان ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکے۔

Recommended Stories

Load Next Story