عباسی اسپتال سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا
داخلی وخارجی راستوں پرگارڈز تعینات ،تیمارداروں کی بھی تلاشی لی جائے گی
اسپتال کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرگارڈز تعینات کردیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت چلنے والے عباسی شہید اسپتال میں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
اسپتال کی حدود اور اطراف میں سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسپتال میں رینجرزاورپولیس کی نفری میں اضافہ کردیاگیا ہے جبکہ اسپتال کے سیکیورٹی عملے کوبھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے، اسپتال کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرگارڈز تعینات کردیے گئے ہیں۔
اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے تیماداروں کوبھی تلاشی کے بعداندر جانے کی اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں تیماداروں کو بغیر پاس کے کسی بھی وارڈمیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس حوالے جمعہ کواسپتال میں خصوصی حفاظتی انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس بھی طلب کیاگیا تھا، اسپتال کی انتطامیہ نے اسپتال میں خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کے حوالے سے رینجرزاوردیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔