جامعہ کراچی بی کام بی اے انرولمنٹ فارم26مارچ تک جمع ہونگے

سینٹرکنزرویشن کے تحت فلاورشواورشعبہ نفسیات کاپینل ڈسکشن25مارچ کوہوگا


Staff Reporter March 23, 2013
جامعہ کراچی کے تحت بی ایس سی سال اول اور دوم کیمسٹری پریکٹیکل امتحانات برائے 2012 ء یکم اپریل تا04 اپریل ہونگے. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے تحت بی کام،بی اے اور بی ایس سی (پاس) سیشن برائے 2012-13 کے طلباانرولمنٹ فارم 1100 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں 26 مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔

جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، بی ایس ہوم اکنامکس/ بی ایس تھرڈ ایئرہوم اکنامکس کے انرولمنٹ فارم10 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن کے تحت فلاور شو کا انعقاد 25 مارچ بروزپیر شام 4:30 بجے بوٹینکل گارڈ ن جامعہ کراچی میں ہورہا ہے۔

جس میں مختلف نایاب اقسام کے پھول موجود ہوں گے ،نمائش میں سردار یاسین ملک اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں،شعبہ نفسیات کے تحت پینل ڈسکشن پیر 25 مارچ کو صبح10 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون میں منعقد ہوگا جس میں طلبہ تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کرینگے۔



پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ہیںجبکہ محکمہ پولیس کے افسران وصحافی بھی شرکت کرینگے،جامعہ کراچی کے تحت بی ایس سی سال اول اور دوم کیمسٹری پریکٹیکل امتحانات برائے 2012 ء یکم اپریل تا04 اپریل ہونگے۔

تمام پریکٹیکل شعبہ کیمسٹری میں ہونگے،جامعہ کراچی کے تحت بی ایس ہوم اکنامکس/ بی ایس تھرڈ ائیرہوم اکنامکس(سیشن برائے 2012-13 ء) کے انرلمنٹ فارم10 اپریل تک 1500روپے فیس کے علاوہ 1000 روپے اضافی چارجزکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔