فاٹا کے طلبہ کو اسکولوں میں ہی ڈومیسائل فراہم کرنے کا حکم
فاٹا میں جماعت دہم کے تمام طلبہ کو اسکولوں میں ڈومیسائل فراہم کیے جائیں، چیف سیکریٹری کے پی کے
یکم فروری سے ڈومیسائل کا اجراء شروع کیا جائے گا، چیف سیکرٹری، فوٹو: فائل
LOS ANGELES:
کے پی کے حکومت نے فاٹا کے طلبا کو اسکولوں میں ہی ڈومیسائل فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان نے فاٹا کے طلبہ کو اسکولوں میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف سیکریٹری اعظم خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں جماعت دہم کے تمام طلبہ کو اسکولوں میں ڈومیسائل فراہم کیے جائیں، تمام پولیٹیکل ایجنٹس اپنی ایجنسی کے ایجوکیشن آفیسرز اور اسکول پرنسپلز کے ذریعے ڈومیسائل بنائیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ یکم فروری سے ڈومیسائل کا اجرا شروع کیا جائے گا اور 30 اپریل کو تمام عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔