تحریک انصاف کا خورشید شاہ پرقومی اسمبلی میں پاکستان مخالف نعرے کا الزام

میں نے پاکستان زندہ باد، جمہوریت زندہ باد اوربھٹو زندہ باد کہا ہے، خورشید شاہ

ایک بارنہیں کروڑ بار کہتا ہوں کہ میں نے پاکستان زندہ باد کہا ہے، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

NAGPUR:
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن شہریارآفریدی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پرالزام لگایا کہ انہوں نے اپنے اظہارخیال کے اختتام پر پاکستان مردہ باد کہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں ااظہار خیال کے دوران پاکستان مردہ باد کہا، جس پر انہوں نے تقریر کی ریکارڈنگ نکلوا کر چیک کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔


اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان زندہ باد کہا ہے، اس بارے میں ریکارڈنگ بھی نکلوالی جائے، میں نے پاکستان زندہ باد، جمہوریت زندہ باد اور بھٹو زندہ باد کہا ہے۔ یہ بات ایک بار نہیں بلکہ کروڑوں بار کہوں گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کو برا کہنے والوں کو پاکستان میں سیاست کا حق نہیں

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز جلسے کے دوران پارلیمنٹ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کوبرا کہنے والوں کو پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں اور نا ہی ان کے استعفوں کی کوئی اہمیت ہے۔
Load Next Story