- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
ٹی 20 رینکنگ؛ پاکستان کی دوسری پوزیشن خطرے میں پڑگئی

3میچزکی سیریز میں کلین سوئپ یا2-1سے فتح ٹیم کو دوبارہ نمبرون بنا دے گی۔ فوٹو : اے ایف پی
دبئی: ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن بھی خطرے میں پڑ گئی تاہم مزید نیچے پھسلنے سے بچنے کیلیے کم سے کم ایک میچ جیتنا ہوگا۔
پاکستان نے نئے برس کا آغاز ٹاپ پوزیشن سے کیا تھا تاہم ایک ہی ہفتے میں نیوزی لینڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈز پراس طرز کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کوزیر کرکے نمبر ون ٹیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ گرین شرٹس کے پاس اگرچہ ایک بار پھر پہلے نمبر واپس لوٹنے کا موقع موجود ہے تاہم اس کے لیے اسے کیوی ٹیم اور کنڈیشنز دونوں پر حاوی ہوتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
اگر پاکستان ٹیم پیر کے روز ویلنگٹن میں شیڈول پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرے تو وہ پھر سے نمبرون ٹیم بن جائے گی، جمعرات کو آکلینڈ میں دوسرا میچ جیتنے سے اس پوزیشن پر مہر ثبت ہوسکتی ہے، البتہ اگر اس میچ میں شکست ہوگئی تو پھر ٹیم دوسرے نمبر پر چلی جائے گی،اگلے اتوار یعنی 28 جنوری کو وانگیری میں تیسرا میچ جیت کر گرین شرٹس پھر سے ٹاپ پوزیشن سنبھال سکیں گے۔
اگر پاکستانی ٹیم پہلا میچ جیت کر اگلے دونوں ہار گئی تو پھر دوسرے نمبر پر ہی رہے گی لیکن اگر ایک روزہ سیریز کی طرح مختصر ترین فارمیٹ میں بھی وائٹ واش کی رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا تو رینکنگ میں دوسری سے چوتھی پوزیشن پر جانا پڑے گا، اس صورت میں ٹاپ پر کیویز کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اگر سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کرے تو پھر نیوزی لینڈ کی چوتھے نمبر پر تنزلی ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔