گجرات میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق

زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

پولیس نے کھانا قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا . فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر گجرات میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے کڑیانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد 18 سالہ شاہینہ اور 14 سالہ شاہ زیب جو رشتے میں بہن بھائی ہیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کھانا قبضے میں لے لیا ہے جسے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔
Load Next Story