پاکستانی ’’اسٹارز‘‘ کو جونیئرز میں دلچسپی ہی نہیں شائقین

کوئی بھی ماضی کا سپراسٹار کرکٹرانڈر 19 ٹیم کی مدد کیلیے سامنے نہیں آیا

بھارت کا ڈریوڈ کوچ، پاکستانی ’’اسٹارز‘‘ کو جونیئرز میں دلچسپی ہی نہیں ، شائقین ۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
بھارت کے ہاتھوں انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی شرمناک شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ اپنے ملک کے نام نہاد اسٹارز کو ذمہ دار قرار دینے لگے جنھیں ایج لیول ٹیموں کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔


ٹویٹر پر شائقین کی اکثریت نے بھارتی ٹیم کی فتح کا سبب اس کی کوچنگ سابق سپراسٹار راہول ڈریوڈ کے ہاتھ میں ہونے کو قرار دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ منصور رانا نے پوری زندگی میں صرف 2 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے، جس میں صرف 15 رنز بنائے اور کوئی بھی وکٹ نہیں لی۔ کئی شائقین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ماضی کا سپراسٹار کرکٹرانڈر 19 ٹیم کی مدد کیلیے سامنے نہیں آیا۔
Load Next Story