پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان
6.5 روپے لیٹر کمی ہونی چاہیے مگر رواں ماہ دی گئی سبسڈی دام برقرار رکھ کر پوری کی جائیگی۔
مارچ کیلیے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم لیوی کم کرکے واپس لیاگیا تھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت کی طرف سے یکم اپریل سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کرنے کے بجائے موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے پیش نظرکیے جانے والے حساب کتاب کے مطابق یکم اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹرکمی بنتی ہے لیکن چونکہ رواں ماہ کے آغاز پر کیا جانے والا اضافہ واپس لے لیا گیا تھا جس کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کم کی گئی تھی اس لیے توقع ہے کہ اس سبسڈی کو پورا کرنے کے لیے اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو صارفین تک منتقل نہیں کیا جائے گا اور پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھی جائیں گی تاہم حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہوگا۔
اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 6 روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی بنتی ہے۔