سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش

قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ، صرف نچلے طبقے کے صارفین کو سبسڈی دی جائے، منصوبہ بندی کمیشن


Khususi Reporter March 27, 2013
6 روپے یونٹ سبسڈی دی جا رہی ہے، رواں مالی سال پاور سیکٹر کو 592 ارب نقصان ہوا، رپورٹ جاری۔ فوٹو: فائل

منصوبہ بندی کمیشن نے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈیزختم کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

یہ تجویز منصوبہ بندی کمشین کی طرف سے جاری کردی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن نے وزارت پانی و بجلی کے خلاف رپورٹ جاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کے موجودہ ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیے بغیر بجلی کے مسائل کا حل ممکن نہیں اور رواں مالی سال 2012-13 میں پاور سیکٹر کو 592 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

4

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل پاور ٹیرف میں 6 روپے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اضافہ صارفین سے وصول نہیں کیا جا رہا ہے اور حکومت سبسڈی کی مد میں خود ادا کررہی ہے۔ رپورٹ میں نچلے طبقے کے علاوہ دیگر صارفین کو سبسڈی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدم وصولی کی وجہ سے پاور سیکٹر کو 277 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ ماہانہ ایندھن قیمت ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں