اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں شہری آبادی پر بمباری

اسرائیل نے بمباری کے لیے حماس کی جانب سے یہودی آبادی کی طرف راکٹ حملے کا بہانہ بنایا تھا

اسرائیل نے بمباری کے لیے حماس کی جانب سے یہودی آبادی کی طرف راکٹ حملے کا بہانہ بنایا تھا، فوٹو:فائل

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے شہری آبادی پر جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے مبینہ طور پر صیہونی علاقے میں فائر کیے گئے میزائل کے جواب میں جنگی طیاروں نے حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے شمال میں واقع بیت الہمنون میں حماس کے زیر اثر علاقوں کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔


ایک مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کی علاقے میں پروازوں کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر سے نکل کرمحفوظ مقام پر چلے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ حماس ایسے راکٹ حملوں کی ہمیشہ سے تردید کرتی رہی ہے تاہم اسرائیلی فوج جھوٹے الزامات لگا کر غزہ پر بمباری کے بہانے ڈھونڈتی ہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بناتی ہے۔
Load Next Story