مردان میں پشتو اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کردیا گیا 

ملزمان اداکارہ سنبل کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے انکار پر فائرنگ کردی، ایس ایس پی آپریشنز

ملزمان اداکارہ سنبل کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے انکار پر فائرنگ کردی، ایس ایس پی آپریشنز : فوٹو : فائل

لاہور:
مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اداکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انکار پر ملزمان اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ سنبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں اسٹیج اداکارہ آرزو خان فائرنگ سے قتل

تھانہ شیخ ملتون پولیس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ کے قتل کی ایف آئی آر مالک مکان کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں گل آباد کے رہائشی نعیم خٹک، جہانگیر اور جھگڑا کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور نصیب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ سدرہ خان کو قتل کی دھمکی
Load Next Story