چاغی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق

برابچہ کے علاقے میں ہونے والا مسلح تصادم زمین کے تنازع پر ہوا، ضلعی انتظامیہ

برابچہ کے علاقے میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا، ضلعی انتظامیہ ۔ فوٹو: فائل

سرحدی علاقے برابچہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے برابچہ میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں دو گروپوں میں خونی تصادم، 4 افراد جاں بحق

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پالیا۔ لاشوں اور زخمی افراد کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
Load Next Story