راجن پور انڈس ہائی وے پربس الٹنے سے11 افراد جاں بحق 25 سے زائد زخمی
حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بس اڈا حمید والا کےقریب ٹریکٹر ٹرالی کوبچاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی کارسے ٹکرا کر الٹ گئی فوٹو: فائل
BAHAWALPUR/MULTAN:
انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان سےکوٹ مٹھن جانے والی بس اڈا حمید والا کےقریب ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی کار سے ٹکر کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 افراد موقع پر ہی دم توڑگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو عملے اور مقامی افراد نے زخمیوں کو نکال کر جام پور تحصیل اسپتال منتقل کیا،جہاں سے 8 زخمیوں کوتشویشناک حالت کےپیش نظر ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔