پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
پی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران 5 ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی، ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کے آپریشن کی کامیابی علاقے کی کڑی نگرانی، تجزیہ اور خصوصی آپریشن کے باعث ممکن ہوئی، فوٹو: فائل
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی این ایس اصلت نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران کارروائی کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی 5ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک بحریہ سی پیک اور گوادر کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اس آپریشن کی کامیابی علاقے کی کڑی نگرانی، تجزیہ اور خصوصی آپریشن کے باعث ممکن ہوئی۔ پاک بحریہ کے جہاز کے عملے نے نامساعد حالات میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بے لوث لگن اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا۔