تحریک انصاف شہر کی تمام نشستوں پر انتخاب لڑے گی

ٹکٹ کا فیصلہ جلدہوگا،کسی حلقے کو خالی نہیں چھوڑیں گے،عمران اسماعیل.

قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے ڈاکٹر عارف علوی امیدوار ہونگے فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی تمام نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقامی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی وصول اور وقت مقررہ پر جمع کرائیں جبکہ ٹکٹوں کا فیصلہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں کراچی اور اندرون سندھ کے رہنمائوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے کسی بھی حلقے کو خالی نہ چھوڑا جائے اور نومنتخب ضلعی صدور ، تحصیل اور ٹائون کی مشاورت سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔




کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں 250 سے ڈاکٹر عارف علوی اور نجیب ہارون239سے سبحان علی ساحل اورسید حفیظ الدین ، 252سے علی زیدی،251 سے زبیر خان،241سے ڈاکٹر سعیدآفریدی ، 245سے ریاض حیدر ، 240 سے حفیظ الدین جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس93 سے دوا خان صابر ، عیسیٰ خان ، جمال شیروانی ، پی ایس89 سے شاہنواز جدون ، ڈاکٹر حسین ،سید حفیظ الدین،سبحان علی ساحل،92 سے ہمایوں سواتی ، 94سے ملک عارف،90سے علی جی جی،طیب صدیق،113سے ثمر علی خان ، 112مرغوب حسین ، 103زرینہ سرور،101ریاض حیدر اور 104سے شبیر قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
Load Next Story