بنگلہ دیشبی این پی کی ہڑتال کے موقع پردھماکے جانی نقصان نہیں ہوا

مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں، اسکول اورکاروباری مراکزبند، کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ


Net News March 28, 2013
مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں، اسکول اورکاروباری مراکزبند، کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ فوٹو : فائل

KARACHI: بنگلہ دیش میں پولیس کاکہنا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن کی کال پرہونے والی ہڑتال کے موقع پردیسی ساختہ دھماکا خیزمواد کے متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

تاہم ان دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے اپنے کارکنوں کی گرفتاری پر 36 گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی ہے۔ بی این پی ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔



ڈھاکا میں موجود نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے موقع پر بیشتر اسکول اور کاروباری ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ حکومتی جماعت عوامی لیگ اس ہڑتال کے خلاف مظاہرے کر رہی

مقبول خبریں