انتخابات 2013 اے این پی نے امیدواروں کا اعلان کردیا

سندھ میں قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی کے 34 امیدوار ہونگے،صدر اے این پی.

سندھ میں قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی کے 34 امیدوار ہونگے،صدر اے این پی. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلیے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان بدھ کو پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کیا،انھوں نے کہا کہ سندھ میں اے این پی نے قومی اسمبلی کی 15اور صوبائی اسمبلی کی 34 نشستوں پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں،ان میں این اے 200 سے قلندر بخش ،239 سے سرفراز خان جدون، 240سے کبیر خان، 241 سے الطاف خان ،242 سے اصغر خان ،243 سے محمد اسلم ،244 سے محمد اسحاق ،246 سے عبدالرؤف خان ،247 سے زاہد محمد ،250 سے سید حنیف شاہ ،252 سے ممتاز خان ہزاروی ،255 سے عبدالرحمن خان ،257 سے امان محسود،258سے سلطان مندوخیل۔




جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 7 سے قلندر بخش ،9 سے محمد علیم،15سے اسد اللہ،16سے حفیظ اللہ،17سے غلام یاسین ،47سے گل بادشاہ ،48 سے ابراہیم گل،49 سے جاوید احمد ،53سے ریاض حسین،7سے محمد کریم خان،89 سے سلیم خان جدون،90سے سیف اللہ آفریدی، 91 سے محمد رزاق، 92سے کبیر خان،93 سے بشیر جان، 94سے لال ولی خان ،96سے ایاز علی شامزئی ،98سے محمد اسلم، 101سے شکیل خان ،102سے محمد اسحاق ،103قیوم خان ،104سے عبدالرؤف خان ،107سے نیرسلطانہ ،112خالد اقبال ،113حمید اللہ خان،114سے سرفراز شاہ ،117نوید اعوان ،119حضرت علی ،120بادشاہ خان،125سے شمشیر خان ،126سے نور اللہ ،128سے امان اللہ ،129سے محمد سعید اور 130سے ساجد خان امیدوار ہونگے۔
Load Next Story