جماعت اسلامی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر انتخاب لڑیگی
صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے.
شہر میں قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ہے. فوٹو: فائل
جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی کے 20 حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں سے جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
جماعت اسلامی مختلف جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے شہر میں قومی اسمبلی کے 10 حلقوں سے اپنے امیدواروں کی حمایت کی خواہش رکھتی ہے جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی، حلقہ این اے 246 سے راشد نسیم ، حلقہ این اے 247 سے حافظ نعیم الرحمن، حلقہ این سے 250 سے نعمت اللہ ایڈوکیٹ، حلقہ این اے 251 سے زاہد سعید، حلقہ این اے 252 سے محمد حسین محنتی، حلقہ این اے 253 سے اسد اللہ بھٹو، حلقہ این اے 256 سے اسامہ رضی، حلقہ این اے 239 سے اسحاق خان اور حلقہ این اے 241 سے محمد لئیق خان کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ سندھ میں الیکشن میں حصہ لینے والے 10 جماعتوں کے اتحاد میں شامل جماعتیں الیکشن میں مذکورہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کریں،جماعت اسلامی الیکشن 2013 میں امیدواروں کو ان ہی حلقوں سے الیکشن میں کھڑا کرے گی جن حلقوں سے امیدوار گزشتہ الیکشن 2002 میں کامیاب ہوچکے ہیں۔