جامعہ کراچی ایم اے کے فارم 20 اپریل تک جمع ہونگے

شعبہ سیاسیات کے تحت پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا افتتاح 2 اپریل کو ہوگا.

یونیورسٹی کے دیگر شعبوں میں انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے پرائیویٹ اور ریگولر کے تمام طلباکو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ رجسٹریشن، انرولمنٹ اور امتحانی فارم20 اپریل تک جمع کرادیں ٭شعبہ سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا افتتاح منگل2 اپریل کو ہوگا۔

صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر جبکہ کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی مہمان خصوصی ہونگے٭بی ایل اور ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم بمع لیٹ فیس متعلقہ کالجوں میں 16 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے تحت گورنمنٹ ایس ایم لا کالج کے طلبا بی اے، ایل ایل بی کے فارم بمع فیس16اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

٭ ڈپلومہ ان کلینکل نیورولوجی کے لیے امتحانی فارم بمعہ فیس 5 اپریل تک جے پی ایم سی میں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭ بی ایس سی سال اول اور دوئم کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحانات یکم اپریل تا 4 اپریل تک جمع ہوں گے




٭ بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی کے انرولمنٹ فارم بمعہ فیس 10 اپریل تک متعلقہ کالجوں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭ ڈپلومہ ان کارڈیولوجی کے انرولمنٹ فارم بمعہ فیس 13 اپریل تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ٭ بی پی ایڈ اور ایم پی ایڈ کے انرولمنٹ فارم بمعہ فیس 29 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

٭ ڈاکٹر آف فزیوتھراپی اور ڈیفیشینسی کورس کے انرولمنٹ فارم 15 اپریل تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭بی ایڈ اور ایم ایڈ کے انرولمنٹ فارم بمعہ فیس 16 اپریل تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
Load Next Story