بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سکھر میں3 گاڑیوں سے 693 کلو گرام حشیش اورڈیڑھ کلو افیون بھی برآمد.

سکھر میں3 گاڑیوں سے 693 کلو گرام حشیش اورڈیڑھ کلو افیون بھی برآمد. فوٹو: فائل

CENTURION:
اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے پورٹ قاسم پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی246 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے سکھر میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے693کلو گرام حشیش اورڈیڑھ کلو گرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے246 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔




اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیرو ئن تولیے کے123کارٹنوں میں چھپائی گئی تھی اور کنٹینر کراچی سے ٹورانٹو جا رہا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، انھوں نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے، ہیروئن اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، دریںاثنا اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے سکھر میں مختلف کارروائیوں میں 3 گاڑیوںسے 693 کلو گرام حشیش اور ڈیڑھ کلو گرام افیون برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story