- فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا
- کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات
- عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ
- کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی
- پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا
- شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ
- امریکی کمانڈر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے معترف
- عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم
- شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ٹی وی اور فلم پر نئے انداز سے آؤں گی جو چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا، عائشہ عمر

ہر آنیوالا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے‘ اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں:اداکارہ وماڈل کی ایکسپریس سے گفتگو۔فوٹو: فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹی وی سے بڑی اسکرین تک جانے کاسفربہت اچھا رہا اوراب آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔
عائشہ عمر نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی لیکن اس کامیابی کوپانے کیلیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی ہوںکہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انھی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلیے خوب محنت کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔