کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کھارادر اور عیسٰی نگری میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ سرجانی ٹاون سے 3دن پرانی لاش ملی

کھارادر اور عیسٰی نگری میں فائرنگ سے ایک ایک شخص جاں بحق جب کہ سرجانی ٹاون سے تین دن پرانی لاش ملی۔ فوٹو:فائل

LONDON:

شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



تمام تردعوؤں کے باوجود کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کے مطابق 50 سالہ محمدسلیم میمن موسیٰ لین کا رہائشی تھا۔ عیسٰی نگری میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا جب کہ سرجانی ٹاون سے تین دن پرانی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔


Recommended Stories

Load Next Story