- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
بورڈ سے خفا عبدالرزاق کے کیریئر پر سوالیہ نشان ثبت
لاہور: کرکٹ بورڈ سے خفا عبدالرزاق کے کیریئر پر سوالیہ نشان ثبت ہوگیا،آل راؤنڈر نے پاکستان میں ہونے کے باوجود لاہور لائنز کے آفیشلز کو موبائل فون کے ذریعے ملک سے باہر ہونے کا پیغام بھیج دیا۔
گذشتہ سال محمد حفیظ کے ساتھ صلح کی رسمی کارروائی کے باوجود دلوں سے میل نہ گئی۔تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق کو بہتر کارکردگی کے باوجود گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی پلیئنگ الیون سے ڈراپ کردیا گیا تھا،قومی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد وطن واپس آئی تو آل راؤنڈر پھٹ پڑے، انھوں نے الزام عائد کیا کہ میدان سے باہر بٹھانے کا فیصلہ کپتان محمد حفیظ نے کیا تھا،بورڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک طرف عبدالرزاق پر جرمانہ کیا، دوسری طرف دونوں کھلاڑیوں کو بلا کر صلح کا اعلان کرنے کیلیے پریس کانفرنس کا اہتمام بھی کردیا مگر دلوں سے میل نہ گئی۔
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ کو فیصل آباد سے بلاکر اچانک محمد یوسف کی جگہ لاہور لائنز کا کپتان بنادیا گیا تو عبدالرزاق نے بد دلی سے چند میچز کھیلے،اس دوران ٹیم میٹنگ میں تاخیر سے آنے پر تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،بعد ازاں دورئہ بھارت اور جنوبی افریقہ کیلیے بھی تجربہ کار آل راؤنڈر کو یکسر نظر انداز کردیا گیا، 26 مارچ سے شروع ہونے والے سپر 8 ایونٹ کیلیے ایک بار پھر انھیں محمد حفیظ کی قیادت میں لاہور لائنز کیلیے منتخب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم، ٹیم کوچ محسن کمال اور منیجر اعجاز بٹ نے عبدالرزاق سے رابطے کیلیے متعدد فون کالز کیں مگر انھوں نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا، ایل سی سی اے کے ترجمان عابد حسین کے مطابق افتتاحی روز موبائل فون پر ان کا پیغام ملا کہ ’’ میں ملک سے باہر ہوں‘‘ ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر اس دن لاہور میں موجود اور کسی طور محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنا نہیں چاہتے تھے، اسی لیے کسی کو خاطر میں نہیں لائے، ٹوئنٹی 20 کپتان چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے زیادہ قریب ہیں، بورڈ سے خاصے خفا نظر آنے والے عبدالرزاق کے موجودہ سیٹ اپ میں واپسی کے امکانات اور کیریئر پر سوالیہ نشان صاف نظر آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔