سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے بزدلانہ فعل ہےاسفند یار ولی
پشاور میں ایف سی کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں،شاہی سید
فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے پشاور میں ایف سی کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس واقعے میں خاتون سمیت 5افراد کی شہادت اور بے گناہ لوگوں کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے بزدلانہ فعل ہے اور ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شورش پھیلانے والے پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کسی نظریے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ، انھوں نے کہا کہ ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ناکام ہوں گی ۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انھوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے اور جب تک ملک سے دہشت گردوں کا قلع قمع نہیں ہو جاتا ان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی ، پارٹی رہنماؤں نے واقعے میں شہید ہونے کیلیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔